دبئی کے ولی عہد کی 'آئرن مین' کی طرح فضاء میں محو پرواز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

حاکم دبئی الشیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے فرزند اور ولی عہد دبئی الشیخ حمدان بن محمد بن راشد المعروف 'فزاع' نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو فوٹیج اپ لوڈ کی ہے جس میں انہیں دبئی کی فضاء میں 'آئرن مین' کی طرح اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو نے دیکھنے والوں کو بھی چونکا دیا ہے۔ وہ دو پروں والے چھوٹے طیارے سے چمٹے دبئی کی فضائوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

الشیخ حمدان المعروف 'فزاع' نے مذکورہ فوٹیج پر"یہ ہمارا مستقبل" ہے اور اس کے ساتھ دبئی کا ہیش ٹیگ لگایا گیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فوٹیج میں الشیخ حمدان نے سیاہ اور نارنجی رنگ کے کپڑے پہن رکھے ہیں اور آکسیجن پائپوں کی مدد سے وہ فضاء میں معلق ہیں۔ عموما اس طرح‌ کے مناظر فلموں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے جانے کے دو گھنٹے میں اسے دو لاکھ 85 ہزار افراد نے دیکھا اور اس پر ہزاروں شہریوں‌ نے تبصرے کیے ہیں۔

خیال رہے کہ ولی عہد دبئی انسٹا گرام پر اپنی مہم جوئیوں کی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے رہتے ہیں۔ وہ دبئی کو دنیا کے سامنے زیادہ پرکشش اور جاذب نظر بنانے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔ کبھی پیرا گلائیڈنگ کرتے ہیں، کبھی گھوڑ سواری اور کبھی غوطہ خوری کی مناظر کو شیئر کرتے ہیں۔ انسٹا گرام پر ان کے فالورز کی تعداد 70 لاکھ سے زاید ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں