سعودی ولی عہد آیندہ ہفتے انڈونیشیا کا دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ایشیائی ممالک کے دورے کے اگلے مرحلے میں آیندہ ہفتے انڈونیشیا جائیں گے۔اس سے پہلے وہ ہفتے کے روز سے پاکستان کا دو دو رزہ دورہ کررہے ہیں۔اس کے بعد وہ ملائشیا جائیں گے۔

شہزادہ محمد بن سلمان آیندہ سوموار کو دنیا کے سب سے بڑے مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا کے دورے پر جائیں گے۔سعودی ولی عہد بننے کے بعد یہ ان کا اس ملک کا دوسرا دورہ ہوگا۔

انڈونیشی صدر کے ترجمان جان بوڈی نے بتایا ہے کہ’’ سعودی ولی عہد 18 فروری کو جکارتہ پہنچیں گے اور وہ 19 فروری کو صدر سے ملاقات کریں گے‘‘۔ سعودی ولی عہد انڈونیشیا کے بعد اس دورے کے آخری مرحلے میں بھارت جائیں گے۔

سعودی ولی عہد نے 2017ء میں اپنے والد شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ہمراہ انڈونیشیا کا دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر جکارتہ اور الریاض نے تجارت سے لے کر شہری ہوابازی تک مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے متعدد سمجھوتوں پر دست خط کیے تھے۔

سعودی عرب کی آرامکو اور انڈونیشیا کی پیٹرا مینا کے اشتراک سے اس جنوب ایشیائی ملک میں اربوں ڈالرز کی مالیت سے تیل صاف کرنے کا ایک خارخانہ لگانے کے لیے بھی ایک سمجھوتا طے پایا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں