سوڈانی وزیر داخلہ نے مظاہرین کے حق پر ہونے کا اقرار کر لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان کے وزیر داخلہ احمد بلال عثمان کا کہنا ہے کہ ملک میں سڑکوں پر موجود احتجاج کنندگان حق پر ہیں اور ان کے مطالبات کا جواب دیا جانا چاہیے۔

بدھ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوڈان میں سیاسی بیخ کنی کے خاتمے کی ضرورت ہے۔

سوڈانی وزیر داخلہ نے اقرار کیا کہ ان کی نسل کے سیاست دان انتظامی امور میں ناکام ہو کر ملک کا ایک تہائی حصہ گنوا بیٹھے اور اب انہیں چاہیے کہ بقیہ حصے کی حفاظت کریں۔

دوسری جانب سوڈان میں پروفیشنلز ایسوسی ایشن نے جمعرات کے روز نئے مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ سوڈان کے مختلف شہروں میں 19 دسمبر سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان مظاہروں کا آغاز ملک کی اقتصادی صورت حال اور روٹی کی قیمت میں تین گنا اضافے پر احتجاج کے لیے ہوا تھا۔ بعد ازاں مظاہرین کے مطالبات سیاسی رنگ اختیار کر گئے اور انہوں نے حکومت اور نظام کی تبدیلی کا مطالبہ شروع کر دیا۔

سوڈانی فوج ایک سے زیادہ مرتبہ باور کرا چکی ہے کہ وہ ملک کو انارکی اور شورش کے گڑھے میں نہیں جانے دیں گے۔ صدر عمر البشیر بھی یہ باور کرا چکے ہیں کہ ملک میں تبدیلی کا واحد راستہ بیلٹ بکس ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں