.

جنگ وجدل کا اژدھا ہرسال ایک لاکھ شیر خواروں کو نگل رہا ہے:رپورٹ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک بیان الاقوامی تنظیم نے رپورٹ میں چونکا دینے والے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرسال قریبا ایک لاکھ شیر خوار جنگ وجدل کی بھینٹ چڑھ رہےہیں۔

بچوں کے حقوق کے لیے سرگرم عالمی تنظیم "Save the Children" کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہرسال کم سےکم ایک لاکھ شیرخوار جنگ کی نذر ہو جاتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2013ء سے 2017ء کے دوران جنگجوں، حفظان صحت کےنہ ہونے،غربت، صفائی کی سہولیات کے فقدان اور خوراک کی کمی کے باعث پانچ لاکھ 50 ہزار شیرخوار لقمہ اجل ہوئے۔ ان تمام اسباب کے پچھے دنیا میں‌ جاری جنگیں ہیں جو اژدھے کی طرف لاکھوں شیر خوار بچوں کو نگل رہی ہیں۔ اسی پانچ سالہ عرصے میں اگرپانچ سال تک کی عمرکے بچوں کو بھی شامل کیا جائے تو یہ تعداد 8 لاکھ 70 ہزار سے متجازو ہوسکتی ہے۔

شیر خوار بچوں کی ہلاکت کے حوالے سےافغانستان، جنوبی سوڈان، وسطی افریقا، کانگو، شام،یمن، عراق، مالی، نائیجیریا اور صومالیہ شامل ہیں۔