.

دبئی کےبین الاقوامی فضائی اڈے پرفلائیٹ آپریشن کچھ دیر کے لیے معطل

واقعہ مشکوک ڈرون کی پرواز کے بعد پیش آیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

دبئی کے بین الاقوامی فضائی اڈے پرآج جمعہ کے روز ایک مشتبہ اور غیر مجاز ڈرون کی پرواز کے بعد فلائیٹ آپریشن کچھ دیر کے لیے روک دیاگیا تھا، تاہم بعد میں جلد ہی فضائی آپریشن بحال کردیا گیا.

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ترجمان نے بتایا کہ جمعہ کے روز مقامی وقت کےمطابق دن 10 بج کر 13 منٹ پر ایک مشکوک ڈرون ہوائی اڈے کی فضائی حدود میں داخل ہوا جس کے بعد کچھ دیر کے لیے ہوائی جہازوں کی آمد ورفت روک گئی تھی۔ترجمان نے بتایا کی فضائی سروس آدھے گھنٹے تک تعطل کا شکار رہی جس کے بعد بحال کردیا گیا۔

ادھر دبئی کی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کی سلامتی اس کی اولین ترجیح ہے۔ کچے دیرکے لیے روکی گئی فضائی سروس بحال کردی گئی ہے۔