.

مصرمیں جمعہ کے بعد دہشت گردی کی سازش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب الجیزہ کے مقام پر جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد ایک مسجد کے قریب بم دھماکہ ہوا تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے جائے وقوعہ کی تصاویر جاری کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق الجیزہ گرائونڈ میں نماز جمعہ کے بعد مسجد الاستقامہ کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں‌ہوا۔

عینی شاہدین اور حکام نے بتایا کہ بم پوری طرح پھٹ نہیں‌ پایا جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی حکام نے فوری طورپرجائے وقوعہ پر پہنچ کر پھٹنے والا بم قبضے میں لے لیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔ پولیس نے اس کارروائی کے ذمہ داروں کے تلاش شروع کردی ہے۔