حماس غزہ پٹی میں محض ایک گروپ کا نام ہے : قطر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کا کہنا ہے کہ دوحہ کا معاملہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطر حماس کو فنڈنگ نہیں کرتا بلکہ تمام فلسطینیوں کی مدد کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ "غزہ میں عوام حماس نہیں ہیں.. حماس تو غزہ میں محض ایک گروپ ہے.. ہمارے تمام فلسطینیوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور فلسطینیوں کی قانونی نمائندگی فلسطیی اتھارٹی کے پاس ہے.. اس کے ساتھ ہمارے مضبوط تعلقات ہیں ، ہم اس کی مدد اور سپورٹ جاری رکھیں گے.. البتہ فتح اور حماس کے درمیان انقسام نے غزہ پٹی میں کام معطل کر دیا"۔

اس سے قبل فتح موومنٹ کی انقلابی کونسل کے رکن محمد اللحام نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ امریکی اور اسرائیلی حکومتوں نے فلسطینی اتھارٹی کے لیے مالی ذرائع کے سُوتوں کو تو خشک کر دیا جب کہ اسی دوران قطر کی جانب سے کروڑوں ڈالر اسرائیلی ٹینکوں کے پہرے میں حماس تک پہنچ رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں