غزہ پٹی کے شمال میں جھڑپیں ، 9 فلسطینی اور ایک اسرائیلی فوجی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی فوج اور فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ اتوار کی شام غزہ پٹی کے شمال میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران نو فلسطینی اور ایک ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "غزہ پٹی کے شمال میں پرتشدد ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اس دوران درجنوں فلسطینیوں نے ہمارے فوجیوں کی جانب دھماکا خیز مواد اور جلتے ہوئے ٹائر پھینکے۔ دھماکا خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہو گیا"۔

غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مذکورہ جھڑپوں کے دوران براہ راست فائرنگ سے نو فلسطینی زخمی ہو گئے۔

گزشتہ برس 30 مارچ سے غزہ پٹی میں شروع ہونے والے ہفتہ وار احتجاج کے بعد سے اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بن کر اب تک کم از کم 250 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اس عرصے میں صرف دو اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں