پاکستان کو پر امن اور ترقی یافتہ بنانے میں کردار ادا کرینگے ، سعودی وزیر تجارت

پاکستان کے ساتھ مختلف چیلنجز پر بات ہوئی ہے، پاک سعودی بزنس کانفرنس سے خطاب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر تجارت ماجد بن عبداللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو پر امن اور ترقی یافتہ بنانے میں کردار ادا کرینگے. پاکستان کے ساتھ ہمارا تجارتی حجم بہت کم ہے اور اسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں پاک سعودی بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات نئی سمت میں جارہے ہیں۔

دونوں حکومتوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس کانفرنس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اگر ہم حل طلب مسائل کی فہرست مرتب کر لیں تو جن کو حل کیا جانا چاہیے۔ اس قسم کی بات چیت سے ہم سماجی، معاشی اور باہمی تعلقات کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کردار انتہائی اہم ہے اور ہم اس کردار کی امید ہر لیڈر سے کرتے ہیں۔ ہم پاکستان کو پر امن اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے ساتھ مخلص ہیں اور ہم مخلصانہ تعلقات پر عمران خان کے شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف چیلنجز پر بات ہوئی ہے۔ سعودی عرب اور پاکستان درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹ سکتے ہیں

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں