پاک سعودی تعلقات نئی بلندیوں اور نئی جہتوں کو چھو رہے ہیں.رزاق دائود

پاک سعودی تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں اور کانفرنس کے نتیجے میں دنوں ممالک میں مزید سرمایا کار ی ہوگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سعودی عرب پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اہم ہے اور اس کیلئے ہم مشکور ہیں۔ پاک سعودی تعلقات نئی بلندیوں اور نئی جہتوں کو چھو رہے ہیں ۔

پاکستان کے مشیر تجارت رزاق دائود نے پاک سعودی بزنس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کیساتھ ہمارے بہترین تعلقات ہیں،سعودی عرب پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری اہم ہے اور اس کیلئے ہم مشکور ہیں۔

سعودی عرب مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہا ہے اور اس دورے کے نتیجے میں مزید مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کا نیا باب شروع ہورہا ہے۔ کانفرنس میں فوڈ ، ٹرانسپورٹ، کیمیکل سمیت دیگر اہم شعبوں کی شخصیات شرکت کررہی ہیں۔ پاکستان سعودی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرے گا اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع پیش کرے گا۔ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے آزاد تجارتی معاہدے کیلئے بھی مختلف تجاویز زیر غور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں اور کانفرنس کے نتیجے میں دنوں ممالک میں مزید سرمایا کاری ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں اور نئی جہتوں کو چھو رہے ہیں جس کے نتائج بہتر مستقبل کی صورت میں سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کی ترقی کے سفر میں شریک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں