.

تعز میں بارودی سرنگ بچھانے کے دوران دھماکے سے6 حوثی باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے جنوب مغربی شہر تعز میں الربیعی کے مقام پر حوثی باغیوں کی جانب سے بارودی سرنگ بچھانے کی کوشش کے دوران ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 6 باغی جنگجو ہلاک ہوگئے۔

یمن کے عسکری ذرائع کے مطابق حوثی الربیعی کے مقام پر جبل المنعم میں بارودی سرنگیں‌ بچھا رہے تھے کہ اس دوران ایک بارودی سرنگ زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ جنگجو ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حوثیوں نے تعز کے اطراف میں کئی مقامات پر بارودی سرنگیں بچھانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

مقامی شہریوں‌کا کہنا ہے کہ حوثی باغی تعز شہر اور اطراف میں آبادی کے درمیان اندھا دھند بارودی سرنگیں بچھا رہےہیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ حوثی نہ صرف راستوں کے اطراف میں بارودی سرنگیں‌بچھاتے ہیں بلکہ گھروں اور کالونیوں کے اندر بھی بارودی سرنگیں بچھائی جاتی ہیں۔