.

مصر: میاں بیوی میں ناچاقی کا خوفناک انجام: ویڈیو

شوہرنے بیوی فلیٹ سے نیچے پھینک دی، گرِل میں‌ پھنسی خاتون کو پڑوسیوں‌ نے نکالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں زوجین کے درمیان لڑائی جھگڑے اور گھریلو ناچاقیوں کی خبریں معمول بن گئی ہیں۔ مسلمان اکثریتی عرب ملک مصر سے ایک خاندانی جھگڑے کی ایک خوفناک خبر سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک شخص نےناچاقی کے بعد بیوی کو فلیٹ سے نیچے پھینک دیا جو گرتے ہوئے لوہی کی باڑ میں پھنس گئی اور اس کی چیخ پکار پراس کےپڑوسیوں نے اسے نکالا۔ اگر لوگ فوری مدد کو نہ آتے یا خاتون گرِل میں نہ پھنسی تو اس کی موت یقینی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس المناک واقعے کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں گرِل میں‌پھنسی ایک لڑکی کو نکالنے کی کوشش کرتے دیکھا جا جاسکتا ہے۔

یہ واقعہ جنوبی قاہرہ کے علاقے الجیزہ کی فیصل کالونی میں پیش آیا جہاں رہنے والے دو میاں بیوی کےدرمیان کسی بات پر لڑائی ہوئی، جس کے بعد شوہر نے بیوی کو فلیٹ کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا۔ خاتون گرتےہی لوہے کی بنی باڑ میں پھنس گئی اور مدد کے لیے پکارنے لگی۔ اس کی آواز سن کر لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی جنہوں‌نے خاتون کو گرنے سے بچالیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوہر نے بیوی کو بالکونی سے نیچے گرا دیا مگر وہ نیچے گرنے کے بجائے وہیں پھنس گئی اور لوگوں نےاسے وہاں سے نکالا۔

لڑکی کی عمر بیس سال بتائی جاتی ہے۔ اس کی شادی کچھ ہی عرصہ قبل ہوئی تھی۔ شوہرکے ساتھ اختلافات اور ناچاقی نے اس کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔ اگر پڑوسی مدد کو نہ آتے تو اس کی موت یقینی تھی۔

مصری پولیس کا کہناہے کہ انہوں‌نے دونوں میاں بیوی کو حراست میں لے لیا ہے اور پڑوسیوں کے بیانات بھی قلم بند کیے ہیں۔ جس کےبعد شوہر کے خلاف ضابطہ کی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ شہریوں نے بیوی کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرنے والے شخص کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔