شام : دیر الزور میں داعش کے آخری ٹھکانے سے شہریوں کے انخلا کی تیاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں داعش کے آخری ٹھکانے سے محصور شہریوں کے انخلا کی تیاری کی جارہی ہے اور انھیں وہاں سے کسی اور جگہ منتقل کرنے کے لیے دسیوں ٹرک بھیج دیے گئے ہیں۔

امریکا کی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز ( ایس ڈی ایف ) نے منگل کو ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے آخری ٹھکانے الباغوز میں ٹرک داخل ہوگئے ہیں۔ان کے ذریعے وہاں موجود باقی رہ جانے والے شہریوں کو نکالا جائے گا۔

ایس ڈی ایف کا کہنا ہے کہ باغوز میں شہریوں کو داعش کے بچے کچھے جنگجوؤں سے الگ تھلگ کرنااس علاقے پر قبضے کی جانب اہم قدم ہے۔شام کے مشرق میں صرف یہی علاقہ داعش کے زیر قبضہ رہ گیا ہے اور اب ایس ڈی ایف کے داعش کےبچے کھچے جنگجوؤں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنا چاہتے ہیں۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ باغوز کے نزدیک درجنوں ٹرک دیکھے گئے ہیں اور وہ گاؤں کی جانب رواں دواں تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں