یمنی متحارب فریقین الحدیدہ میں بین الاقوامی مبصرین کی تعیناتی پر متفق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس نے منگل کو ایک بیان میں بتایا کہ یمن کے متحارب فریقین 'یواین' مبصر مشن کے سربراہ جنرل لولیسگارڈ کی قیادت میں امن مبصرین کی الحدیدہ میں تعیناتی سے اتفاق کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ گریفیتھس نے سلامتی کونسل کے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یمنی فریقین الحدیدہ میں عالمی امن فوج کے دستوں کی تعیناتی پر متفق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں طےپائے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے فریقین پر دبائو ڈالے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر فریقین کو قیدیوں کی رہائی کی کوششیں جاری رکھے گی۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے معاون برائے انسانی امور مارک لوکوک نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے 'یواین' کے زیراہتمام ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں یمن میں انسانی بحران کے حل کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد فراہم کی فراہمی کی کوشش کی جائےگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں