شام کے مشرقی علاقے میں کار بم دھماکا ،20 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کے مشرقی علاقے میں امریکا کی حمایت یافتہ فورسز کے ایک فوجی اڈے کے نزدیک کار بم دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ان میں چودہ آئیل ورکر بھی شامل ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی صوبے دیر الزور میں واقع گاؤں شیل میں جمعرات کو بارود سے بھری ایک کار کو ریموٹ کنٹرول سے دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔یہ گاؤں شامی جمہوری فورسز ( ایس ڈی ایف) کے ایک آئیل فیلڈ پر قائم اڈے کے نزدیک واقع ہے۔

بم دھماکے میں کرد ملیشیا کی قیادت میں ایس ڈی ایف کے چھے رنگروٹ بھی مارے گئے ہیں۔وہ عمر آئیل فیلڈ کی گاڑیوں کے ساتھ محافظ کے طور پر جارہے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں