عرب اتحاد کی بمباری سے 10 حوثی دہشت گرد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں سرکاری فوج نے بدھ کے روز ایک بیان میں بتایا کہ صنعاء میں جبل عنبان کے مقام پر عرب اتحادی فوج کے طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 10 حوثی باغی ہلاک ہوگئے۔ سرکاری فوج کا کہنا ہے کہ الضالع میں فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے ایک مشترکہ کارروائی میں متعدد جنگجوئوں کو ہلاک کردیا ہے۔

العربیہ کے مطابق یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ صعدہ کے قریب عرب اتحادی فوج کی طرف سے دو فضائی حملے کیے گئے۔ اس کےعلاوہ جبال عنبان اور شمال مشرقی ڈاریکٹوریٹ کتاف میں بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 10 حوثی باغیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

الضالع شہر میں الحشاء، الطاحون اور تبہ البرکات میں گولہ باری کے نتیجے میں کم سے کم10 حوثی باغی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ان میں ایک سینیر عہدیدار ابو ھشام بھی شامل ہے۔ کارروائی میں حوثیوں کےزیراستعمال متعدد فوجی گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں