وڈیو : سعودی نوجوان نے "اونٹنی کے بچے "کو ماں تک کیسے پہنچایا ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں سعودی شہری کو ایک اونٹنی کے بچے کو بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس 47 سیکنڈ کی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اونٹنی کا بچہ (جس کو مقامی لہجے میں الحوار بولا جاتا ہے) پہاڑی علاقے میں ایک بڑے سے گڑھے میں پھنس گیا جب کہ اس کی ماں دور کھڑی یہ سارا منظر دیکھ رہی تھی۔ اس موقع پر ایک سعودی نوجوان نے اس بچے کو بچا کر اسے اونٹنی کے پاس واپس پہنچایا۔

وڈیو کے حوالے سے بہت سے لوگوں نے سعودی نوجوان کے اس رحم دلانہ اقدام اور جانوروں پر شفقت کے لیے بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ایک تبصرے میں کہا گیا کہ "اونٹ کے ننھے بچے کو اس کی ماں تک پہنچانے والا یہ نوجوان حقیقی ہیرو ہے ! ہمیں اس دنیا میں ایسے مزید لوگوں کی ضرورت ہے"۔

ایک دوسرے تبصرے میں کہا گیا کہ اونٹ کا بچہ اس نوجوان سے بہت خوف زدہ تھا۔ تاہم پھر اس نے محسوس کیا کہ نوجوان اس کی مدد کر رہا ہے تو اس بچے کو امان محسوس ہوئی۔

وڈیو کلپ کے حوالے سے ایک صارف کا کہنا ہے کہ " یہ ایک خوب صورت فعل ہے۔ یہ ایک طبعی امر ہے کیوں کہ ہمارا دین اس بات پر زور دیتا ہے کہ ہم کمزوروں کی مدد کریں۔ خواہ وہ انسان ہوں، جانور ہوں یا پھر پرندے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں