یمنی فوج نے باقم میں حوثیوں کی 3 ہزار بارودی سرنگیں تلف کر دیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک کے شمالی علاقے صعدہ میں باقم کے محاذ پر ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے بچھائی گئی تین ہزار باردوی سرنگیں تلف کردی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق یمنی فوج کی طرف سے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باقم میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں ختم کرنے کا آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ فوج کے انجینیرنگ اسکواڈ نے دن رات کی محنت سے تین ہزار سے زاید بارودی سرنگیں تلف کردی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ باقم اور دیگر مقامات پر بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کےایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران باقم کے علاقے سے 3 ہزار بارودی سرنگیں تباہ کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک حوثیوں کی بچھائی گئی 10 ہزار سے زاید بارودی سرنگیں تلف کی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ یمن میں شکست خوردی حوثی باغیوں نے اپنا تعاقب روکنے کے لیے زیرقبضہ علاقوں کے اطراف میں گھروں اور کھیتوں میں اندھا دھند بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر رکھی ہیں۔ حوثیوں کی بچھائی بارودی سرنگیں مقامی شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں۔ باغیوں سے چھڑائے گئے علاقوں میں باروددی سرنگوں کے دھماکوں کے نتیجے میں 815 شہری جاں بحق اور 942 زخمی ہوچکے ہیں۔ ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں