شام : عفرین میں دھماکا ، 4 ترک فوجیوں سمیت 25 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام میں العربیہ نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق شمالی شہر عفرین میں جمعرات کے روز ہونے والے ایک دھماکے میں 25 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 4 ترک فوجی بھی شامل ہیں۔

عفرین کی ایک مرکزی شاہراہ پر گولہ بارود سے بھری گاڑی پھٹنے سے چند گھنٹے قبل ترکی کی حمایت یافتہ پولیس کیڈٹس کی ایک پریڈ منعقد ہوئی تھی۔

جب سے ترکی نے عرب جنجگوؤں کی مدد سے واشنگٹن کے حمایت یافتہ کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس کو عفرین سے باہر نکالا ہے ،،، اس وقت سے علاقے میں کئی مرتبہ دھماکے دیکھنے میں آئے ہیں۔ شامی مسلح اپوزیشن ان دھماکوں کا الزام کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس پر عائد کرتی ہے۔

دوسری جانب ترکی کی سرحد کے نزدیک جرابلس شہر میں دو ذرائع نے بتایا ہے کہ غندورہ گاؤں میں گولہ بارود سے بھری گاڑی کو ناکارہ بنانے کے دوران ترکی کی حمایت یافتہ اپوزیشن کی ایک عرب جماعت کے کم از کم چار ارکان اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں