یمن میں حوثیوں کے خلاف برسرپیکار قبائل کوعرب اتحاد کی طرف سے اسلحہ کی فراہمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار قبائل کو آئینی حکومت کے معاون عرب اتحاد نے اسلحہ اور فوجی کمک فراہم کی ہے۔

العربیہ کے مطابق جمعرات کو حجۃ گورنری کے کشر ڈاریکٹوریٹ میں عرب اتحاد نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حجور قبائل کو اسلحہ اور گولہ باردو فراہم کیا تاکہ وہ حوثیوں کےخلاف پوری قوت کے ساتھ جنگ کرسکیں۔خیال رہے کہ حجور قبایل گذشتہ چار ہفتوں سے اس علاقے میں حوثیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔

یمنی وزارت دفاع کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اتحاد کے طیاروں کی مدد سے حجور قبائل کو حوثیوں کی دہشت گردی روکنے کے لیے اسلحہ، طبی سامان اور دیگر ضروری اشیاء گرائی گئیں۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ عرب اتحاد نے براہ راست کسی یمنی قبیلے کو فوجی کمک فراہم کی ہے۔

بدھ کے روز یمن فوج نے مغربی حجور میں مستبا کے مقام پر حوثیوں کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا تھا۔ اس معرکے میں حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ کئی مقامات سے پسپا ہوگئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں