غزہ کی سرحد کے نزدیک اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی لڑکا جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

غزہ پٹی کے مشرق میں جمعے کی شام سرحدی باڑ کے نزدیک جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی گولی لگنے سے ایک فلسطینی لڑکا اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ غزہ پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے زیر انتظام فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق یہ واقعہ فلسطینیوں کے ہفتہ وار احتجاج کے دوران پیش آیا۔

اشرف القدرہ نے ایک بیان میں بتایا کہ 14 سالہ یوسف سعید کے سینے میں گولی لگی تھی۔ مقتول یوسف غزہ شہر کے مشرقی علاقے الزیتون کا رہائشی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں