لبنان: 61 سالہ خاتون شادی کے 23 برس بعد ماں بن گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان میں ایک خاتون نے شادی کے 23 برس بعد دو جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ خاتون نے چند روز قبل دنیا میں آنے والے ایک لڑکے کا نام حسن اور دوسرے کا امیر رکھا ہے۔

اس حوالے سے 61 سالہ خاتون مریم عواضہ نے طویل انتظار کے بعد اپنا خواب پورا ہونے پر بھرپور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ان دونوں بچوں کو "اپنی پوری دنیا" قرار دیا۔

لبنانی اخبار "النہار" کے مطابق ملک کے جنوبی حصے سے تعلق رکھنے والی مریم کا کہنا ہے کہ وہ قدرت کے اس تحفے پر پھولے نہیں سما رہیں۔ انہوں نے اس دعا کا اظہار کیا کہ "اللہ رب العزت کسی کو بھی ماما اور بابا کے الفاظ سننے سے محروم نہ فرمائے"۔

اس موقع پر مریم نے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جس نے ان کے خواب کی تکمیل میں مدد کی۔ تاہم مریم کا کہنا ہے کہ وہ سب سے زیادہ "الله" کی شکر گزار ہیں اور پھر اپنے ڈاکٹر کی جن کو قدرت نے دو صحت مند اور پیارے بچوں سے نوازنے کے لیے ذریعہ بنایا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں