شام میں لڑنے والے 20 داعشی جنگجو عراق کے حوالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے عسکری ذرائع کے مطابق شام میں امریکا کی معاونت سے 'داعش' کے خلاف جنگ میں سرگرم سیرین ڈیموکریٹک فورسز'ایس ڈی ایف' نے گذشتہ ہفتے 20 غیرملکی داعشی جنگجو بغداد کے حوالے کیے ہیں۔ ان میں بعض فرانسیسی بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شام میں لڑنے والے داعشی جنگجوئوں‌کو کچھ عرصہ پیشتر مختلف کارروائیوں کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں گذشتہ جمعرات کو عراقی فوج کے سپرد کیا گیا ہے۔

عراق کے عسکری ذریعے کے مطابق شام اور عراق کی سرحد پر فوج کے حوالے کیے گئے 'داعشی' جنگجوئوں میں 14 کا تعلق فرانس سے ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورس اب تک داعش کے 280 جنگجوئوں کو عراقی فوج کے حوالے کرچکی ہے۔

عراق کی وزارت برائے سیکیورٹی امور کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا ہےکہ شام میں آپریشن کے دوران'ایس ڈی ایف' نے بڑی تعداد میں مقامی اور غیرملکی داعشی دہشت گردوں کو پکڑا۔ ان میں عراق سے تعلق رکھنے والے داعشی بھی شامل ہیں جن کی تعداد 500 سے زاید بتائی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں