ہم اس حد تک نیچے نہیں آئیں گے: مصری وزیر خارجہ کا ایردوآن کو جواب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن کی جانب سے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی پر کی جانے والی نکتہ چینی کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ شکری کا کہنا ہے کہ "ہم گفتگو کے اس اسلوب سے دور رہتے ہیں اور اس سطح تک ہر گز نیچے نہیں آئیں گے"۔

مصری وزیر خارجہ نے یہ بات اتوار کی شب ایک سیٹلائٹ چینل MBC مصر کے پروگرام الحکایہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے صدر کی جانب سے اس کوشش کا مقصد مصر میں عرب یورپ سربراہ اجلاس کے اہم ایونٹ کی جانب سے توجہ مبذول کرانا ہے۔

سامح شکری نے مزید کہا کہ "ہم اس طرح کے بیانات کا جواب نہیں دیں گے کیوں کہ ہم جس چیز میں مصروف ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ اہم ہے"۔ ان کا اشارہ سربراہ اجلاس کے انعقاد میں مصر کی مصروفیت کی جانب تھا۔

اس سے قبل رجب طیب ایردوآن نے عبدالفتاح السیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے ان کے ساتھ کسی بھی نوعیت کی ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں