.

ایران کی سرپرستی میں حوثیوں کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں : عادل الجبیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ یمن میں آئینی حکومت کے شانہ بشانہ سعودی عرب کا موقف بھی واضح ہے۔

انہوں نے باور کرایا کہ سعودی عرب حوثیوں کی ان خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے جو ایران کی سرپرستی میں کی جا رہی ہیں۔

الجبیر کے مطابق مملکت یمنی عوام کے لیے ہر قسم کی سپورٹ فراہم کر رہا ہے تا کہ ان کی مشقت کو دور کیا جا سکے۔

سعودی وزیر نے مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق سے متعلق ایرانی خلاف ورزیوں بالخصوص الاہواز کے علاقے میں ان کے ارتکاب پر روک لگائی جائے۔

الجبیر نے باور کرایا کہ عالمی برادی پر لازم ہے کہ وہ شام کا بحران ختم کرنے کے لیے تیزی سے کام کرے۔ انہوں نے فروری کی ابتدا میں کہا تھا کہ "اس بات کی توقع کی جا رہی ہے کہ شام کی خود مختاری اور یک جہتی کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا اور غیر ملکی فورسز کو وہاں سے دور کر دیا جائے گا"۔

مسئلہ فلسطین کے حوالے سے سعودی وزیر برائے خارجہ امور نے مملکت کی ثابت قدمی کے موقف کو دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ " ہم ایک ایسے حل کا مطالبہ کرتے ہیں جس میں بین الاقوامی قرار دادوں اور 1967 کی سرحدوں کے مطابق فلسطینیوں کے حقوق کی ضمانت شامل ہو"۔