حوثیوں کی جانب سے وعدوں پر عمل نہیں کیا جا رہا : یمن میں سعودی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں سعودی عرب کے سفیر محمد الجابر نے باور کرایا ہے کہ مملکت ،،، یمن میں امن کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سیاسی حل اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس کی تمام تر کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

الجابر کے مطابق اس وقت مشکل یہ ہے کہ حوثی ملیشیا سمجھوتوں کی شقوں کی پاسداری نہیں کر رہی۔

دوسری جانب الحدیدہ میں نئی صف بندی سے متعلق اجلاس کے دوران آئینی حکومت کے وفد نے بین الاقوامی مبصرین کی ٹیم کے سربراہ کو حوثیوں کی جانب سے فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

متحارب فریقین کے درمیان گزشتہ برس دسمبر میں طے پانے والے اس معاہدے کو حوثی ملیشیا کی جانب سے رکاوٹوں کا سامنا ہے جس نے ابھی تک الحدیدہ ، الصلیف اور راس عیسی کی بندرگاہوں سے انخلا پر عمل درامد نہیں کیا۔ اسی بنا پر یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس نے حوثی قیادت سے ملاقات کے لیے اپنے صنعاء کے دوروں اور سویڈن معاہدے کو بچانے کی کوشش کو بڑھا دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں