.

امریکی خصوصی ایلچیوں کی سعودی عرب آمد، شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جارڈ کونشنر، مشرق وسطیٰ کے لیے صدر کےخصوصی ایلچی جیسن گرین بلٹ اور ایران کے لیے امریکا کے مندوب برین ہوک سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض پہنچے ہیں جہاں انہوں نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔

وائیٹ ہائوس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی مندوبین نے سابقہ ملاقاتوں اور مذاکرات کی بنیاد پر سعودی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ امریکی حکام نے فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن عمل کی بحالی کے لیے امریکی صدر کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ ان ملاقاتوں میں اقتصادی سرمایہ کاری اور خطے میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے ہونےوالی کوششوں اور خطے کے سلگتے مسائل، ایران کی عرب ممالک میں مداخلت اور شام کی صورت حال بھی تبادلہ کیا گیا۔