سوڈان کا امریکا اور یورپ پر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈان کی حکومت نے امریکا اور دوسرے مغربی ملکوں پر ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام عاید کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق سوڈانی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، برطانیہ، ناروے اورکینیڈا سوڈان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیاہے کہ یہ ممالک سوڈان کے معاملات میں مسلسل مداخلت کررہے ہیں مگر خرطوم اسے قبول نہیں کرے گا۔

امریکا اور بعض دوسرے مغربی ملکوں نے سوڈان میں جاری مظاہروں اور حالیہ ایام میں حکومت کی طرف سے ہنگامی حالت کے نفاذ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس کےعلاوہ مغربی ملکوں نے حکومت کے اعلیٰ عہدوں پر فوجی افسران کی تعیناتی پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔

امریکا اور مغرب نے خرطوم پر پرامن احتجاج کا راستہ بند کرنے اور سیکیورٹی اداروں کو مظاہرین اور عوام کے خلاف طاقت کے استعمال کے وسیع اختیارات دینے پر سخت تنقید کی ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سوڈان کے صدر نے ملک میں ہنگامی حالت نافذ کی ہے جس کے تحت سوڈان میں کسی قسم کے جلسے جلوس اور اجتماع پر سختی سے پابندی عاید کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں