مصرمیں ریلوے اسٹیشن پر آتش زدگی، شاہ سلمان کا صدر السیسی سے اظہار افسوس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مصر میں گذشتہ روز دارالحکومت قاہرہ میں رمسیس ریلوے اسٹیشن پر آتش زدگی کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر مصری حکومت اور قوم سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک برقی تعزیتی بیان میں صدر عبدالفتاح السیسی سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سعودی حکومت اور قوم مصر کے ساتھ ہیں۔ آتش زدگی میں جانی نقصان پر ہم سب کو گہرا دکھ ہوا ہے۔

شاہ سلمان نے مزید کہا کہ قاہرہ کے رمسیس ریلوے اسٹیشن پر آتش زدگی کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور المناک سانحے پر مصر کے ساتھ ہیں۔ اس سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اس ریلوے اسٹیشن پر ایک مسافر ٹرین کے کنکریٹ کی رکاوٹ سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں