.

یمنی فوج نے تزویراتی اہمیت کا حامل پہاڑی علاقہ باغیوں سے آزاد کرالیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کی سرکاری فوج نے بدھ کے روز ایران نوازحوثی ملیشیا کے ساتھ لڑائی کے دوران صعدہ گورنری میں البقع اور کتاف کے مقامات پر واقع تزویراتی اہمیت کا حامل پہاڑی علاقہ آزاد کرالیا۔

یمنی فوج کی ویب سائیٹ پر جاری کی بیان میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے جبل جیشران کو باغیوں سے چھڑا لیا ہے۔ یہ پہاڑی سلسلہ کتاف اور البقع میں 20 کلو میٹر تک پھیلا ہوا ہے۔

جبل جیشران کو باغیوں سے چھڑانے کے آپریشن کے دوران حوثی باغیوں کی بڑی تعداد کو ہلاک اور زخمی کرنے کے ساتھ ان کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

یمنی فوج نے عرب اتحادی فوج کی مدد سے باقام گورنری میں حوثیوں کے قبضے سے متعدد اہم مقامات قبضے میں لے لیے تھے۔

محاذ کے ایک سینیر عہدیدار بریگیڈیئر یاسر الحارثی نے بتایا کہ سرکاری فوج نے ایک بڑے آپریشن میں جبل السود، الخزان، آل مغیض اور مغربی باقم میں سحار الشام جیسے اہم مقامات کو باغیوں سے چھڑالیا۔