.

"ایس ڈی ایف" کا دیر الزور میں 'داعش' کے آخری گڑھ میں آپریشن کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شام میں امریکی حمایت یافتہ 'سیرین ڈیموکریٹک فورسز' یعنی ایس ڈی ایف نے مشرقی شام کی دیر الزور گورنری کے علاقے الباغوز میں 'داعش' کے خلاف باقاعدہ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ نصف مربع کلو میٹر کے علاقے میں 'داعش' کے جنگجوئوں اور کرد فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی کی اطلاعات ہیں۔

'ایس ڈی ایف' کے ترجمان مصطفیٰ بالی نے 'ٹویٹر' پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہا کہ الباغوز سے شہریوں کا انخلاء تقریبا مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد جنگجوئوں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الباغوز کو جلد ہی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا جا جائے گا۔

'اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے بالی کا کہنا تھا کہ 'داعش' کے خلاف آپریشن جمعہ کی شام مقامی وقت کے مطابق چھ بجے شروع کیا۔ آخری داعشی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ داعش کے خلاف کارروائی میں بھاری توپ خانے کا استعمال کیا جا رہا ہے۔