.

حوثی باغی مسجد میں آپس میں لڑ پڑے، ایک عام شہری جاں‌بحق،5 باغی زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن کے وسطی علاقے میں ہفتے کے روز ایران نواز حوثی ایک مسجد میں آپس میں لڑ پڑے جس کے نتیجے میں ایک عام شہری جاں بحق اور 5 حوثی باغی زخمی ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ‌نیٹ کے مطابق مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وسطی گورنری 'اب' کی جنوب مغربی ڈاریکٹوریٹ مذخیرۃ میں حوثی باغی ایک مسجد میں ایک دوسرے سے لڑپڑے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک عام شہری مارا گیا جب کہ پانچ حوثی زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ لڑائی الضباری کے مقام پر ایک مسجد میں جمع حوثیوں کےدرمیان نشہ آور بوٹی'قات' کی کاشت کے حوالے سے ہوئی جس میں نوبت فائرنگ تک جا پہنچی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور پانچ باغی زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونےوالے شخص کی شناخت قاید بن احمد بن غانم کے نام سے کی گئی ہے جب کہ زخمیوں میں صالح حمود، مصطفیٰبن ھزاع، محمد احمد ھزاع، علی بن حمود بن ھزاع شامل ہیں۔