عرب اتحادی فوج کی بمباری سے 30 حوثی باغی ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کی حجۃ گورنری میں ہفتے کے روز عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 30 حوثی شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

یمن کی وزارتِ دفاع کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کشر ڈاریکٹوریٹ میں عرب اتحادی فوجیوں نے باغیوں کے ٹھکانوں پر بم گرائے جس کے نیتجے میں درجنوں حوثی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ کشر میں المندلہ کے مقام پر حوثی باغیوں کو اسلحہ تقسیم کیا جا رہا تھا کہ اس دوران عرب اتحادی طیاروں نے بمباری شروع کردی۔ بمباری کے دوران اسلحہ سے لدی متعدد گاڑیاں اور اسلحہ بھی تباہ ہوگیا۔

ہفتے کے روز اسی علاقے میں اتحادی فوج نے حوثیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں متعدد جنگجو ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

یادرہے کہ فروری کے اوائل سے اب تک حجۃ میں حجور قبائل اور باغیوں کے درمیان جاری لڑائی کے دوران 500 سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں