.

رام اللہ : اسرائیلی فوج نے 2 فلسطینیوں کو موت کی نیند سلا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

الحدث نیوز چینل کے نمائندے نے اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کے مغربی کنارے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔ ان میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

ذرائع کے مطابق قابض فوج نے دعوی کیا ہے کہ ایک فلسطینی گاڑی نے اسرائیلی فوجیوں کو روند ڈالنے کی کوشش کی جس پر گاڑی کی سمت فائرنگ کر دی گئی۔ بعد ازاں رام اللہ شہر کے مغرب میں دو فلسطینی نوجوانوں کے ہلاک اور تیسرے کے زخمی ہونے کا اعلان کیا گیا۔ ان فلسطینیوں کی گاڑی اسرائیلی فوج کی گشت پر مامور گاڑی سے ٹکرا گئی تھی۔ واقعے میں دو اسرائیلی فوجی بھی زخمی ہوئے۔

دوسری جانب حماس تنظیم میں ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ پٹی میں البریج کیمپ کے مشرق میں اور رفح شہر کے مشرق میں تنظیم کے دو ٹھکانوں پر کئی حملے کیے۔

ذریعے کے مطابق حملے میں بھاری مادی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر قابض اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کی کارروائی غزہ پٹی سے اسرائیلی علاقوں کی جانب دھماکا خیز مواد کے حامل گیسی غبارے داغے جانے کے بعد کی گئی۔