حوثیوں کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد جاں اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے جنوب مغربی ساحلی علاقے الحدیدہ میں التحیتا ڈاریکٹوریٹ میں حوثی باغیوں نے شہری آبادی پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے نو افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ حوثی باغیوں کی طرف سے شہری آبادی پر گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاندان کے متعدد افراد جاں‌بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ حوثیوں کی گولہ باری سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 5 بچوں سمیت 6 زخمی ہوگئے۔

مقامی طبی ذرائع کے مطابق جاں‌بحق ہونے والوں میں بچوں کا باپ 50سالہ عبداللہ محمد قاسم، اس کےدو بچے10 سالہ سلمان عبداللہ قاسم اور 8 سالہ عمر عبداللہ شامل ہیں جب کہ پانچ بچے زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر الحوک کے مقام پرحوثی باغیوں کی المسناء کے علاقے میں گولہ باری سے شہریوں کے کئی مکانات تباہ ہوگئے۔ حوثی ملیشیا کی وحشیانہ گولہ باری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہری نقل مکانی پرمجبور ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں