یمن : صعدہ میں گھمسان کی لڑائی ، 70 حوثی باغی ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمنی فوج کے ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ ملک کے شمال میں حوثیوں کے مرکزی گڑھ میں گزشتہ دو روز کے دوران جاری رہنے والی لڑائی میں 70 مسلح باغی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

صعدہ صوبے کے مغربی محاذ رازح پر یمنی فوج کے بریگیڈیئر جنرل صالح المجیدی کے مطابق مارے جانے والوں میں حوثیوں کا ایک کمانڈر احمد حسین عثمان بھی شامل ہے۔

المجیدی نے مزید بتایا کہ رازح ضلع میں حوثی ملیشیا سے آخری ٹھکانے کو آزاد کرائے جانے عسکری آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے باغیوں کی کمر توڑنے میں یمن کی فوج کی معاونت کے سلسلے میں عرب اتحاد کے نمایاں کردار کو سراہا۔

یمنی فوج کی انجینئرنگ ٹیموں نے گزشتہ دو روز کے دوران صعدہ کے مغربی ضلع رازح میں 200 سے زیادہ بارودی سرنگوں کو ختم کیا۔ حوثی ملیشیا کے قبضے سے آزاد کرائے جانے والے علاقوں کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا کام وسیع پیمانے پر جاری ہے۔

صعدہ میں یمنی فوج عرب اتحاد کی سپورٹ سے کئی محوروں سے حوثیوں کے گڑھ کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔ اس کارروائی کا مقصد باغیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور صعدہ صوبے کو مکمل طور پر آزاد کرانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں