الاباما میں طوفان سے ہلاکتوں پر شاہ سلمان کا ٹرمپ کو تعزیتی پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ارسال کیے گئے ایک برقی پیغام میں امریکا کی مشرقی ریاست الاباما میں طوفانی آندھی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس قدرتی آفت کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کے واسطے تعزیت کی ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق خادم حرمین شریفین نے اپنے پیغام میں کہا کہ "ہم اس المیے کے موقع پر امریکی عوام کے غم میں شریک ہیں۔ ہم ممالکت سعودی عرب کے عوام اور حکومت کی جانب سے اس آفت میں وفات پانے والوں کے اہل خانہ اور امریکی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ،،، اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی امید کرتے ہیں"۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں