حوثی ملیشیا کی الحدیدہ میں اسپتال اور شہری تنصیبات پرگولہ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا نے عسکری جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے الحدیدہ شہرمیں اسپتال اورشہری تنصیبات پر اندھا دھند گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطابق الحدیدہ میں یمنی مزاحمتی فورسز کے ذرائع ابلاغ کے مطابق الحدیدہ بندرگاہ پر سرکاری فوج کی تعیناتی کے حوالے سے اسٹاک ہوم میں طے پائے معاہدے پر عمل درآمدنہیں کیا گیا۔ حوثی ملیشیا ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری تنصیبات پر گولہ باری کی ہے۔

مزاحمتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حوثی ملیشیا نے منگل کو الحدیدہ میں اسپتال 22، اخوان ثابت تجارتی مرکز پر ھاون اسلحہ، مشین گنوں اور دیگر اسلحہ سے حملہ کیا۔

مزاحمت کاروں کا کہناہے کہ حوثی ملیشیا کی طرف سے ان شہری تنصیبات پردسیوں بار حملے کرکے انہیں نقصان پہنچایا جاچکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں