سعودی عرب کا حزب اللہ کو دہشت گرد قرار دینے کے برطانوی فیصلے کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب نے لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے برطانوی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہاکہ برطانیہ کی طرف سے حزب اللہ ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا مثبت سمت میں اہم قدم ہے اور سعودی عرب اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔

انہوں‌نے کہا کہ سعودی عرب حزب اللہ کے خلاف عالمی سطح پر ہونے والے فیصلوں اور پابندیوں کا خیرمقدم کرتی ہے۔ برطانیہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے برطانوی فیصلے سے دنیا بھر میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ برطانیہ کا حزب اللہ کے بارے میں فیصلہ سعودی عرب کے موقف سے ہم آہنگ ہے۔ اس سے قبل سعودی عرب حزب اللہ کے عسکری اور سیاسی ونگ کو دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں برطانیہ نے لبنان کی شیعہ تنظیم حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں