ترکی: قتل کی کارروائیوں میں معاون مخبروں کے لیے "نیشنل ایوارڈ "کے نام سے رقم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ترکی کے ایک اخبار "Yeni Şafak" نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کی حکومت اُن افراد کو بھاری رقوم سے نواز رہی ہے جو مختلف شخصیات کی ہلاکت اور خاتمے کی کارروائیوں میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کی معاونت کر رہے ہیں۔

مطلوبہ افراد کی فہرست میں کردستان ورکرز پارٹی اور اسی طرح فتح اللہ گولن کی تحریک کے ارکان بھی شامل ہیں۔ اخبار کے مطابق مطلوبہ افراد کے قتل کے سلسلے میں 249 کے قریب مخبروں کو "نیشنل ایوارڈ" کے نام پر 35 لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی۔

مطلوبہ افراد کی فہرست میں تقریبا 1200 افراد کے نام ہیں۔ ان میں سے 672 "کردستان ورکرز پارٹی" اور 342 فتح اللہ گولن کی تحریک کے ارکان ہیں۔ ان کے علاوہ 190 کے قریب افراد کا تعلق بائیں بازو کی تنظیموں اور مذہبی جماعتوں سے ہے۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں مخبروں کی جیب ہمیشہ بھری نہیں رہتی۔ انعامی رقم فراہم کی جانے والی معلومات اور تفصیلات کے جائزے کی بنیاد پر ہر شخص کے لیے مختلف ہوتی ہے۔ رقم کی ادائیگی اس صورت ہوتی ہے جب پیش کی گئی معلومات پر واقعتا کارروائی عمل میں آ گئی ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں

  • مطالعہ موڈ چلائیں
    100% Font Size