فرانسیسی داعشی ارکان کے خلاف عراق میں مقدمات چلائیں گے: برھم صالح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق کے صدر برھم صالح نے کہا ہے کہ 'داعش' کے ساتھ تعلق کے الزام میں گرفتار فرانسیسی جنگجوئوں کے خلاف عراق کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔

عراقی صدر نے ان خیالات کا اظہار'الحدث' چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ فرانسیسی داعشی دہشت گردوں نے عراق کی سرزمین پر جرائم کا ارتکاب کیا۔ ان کے خلاف مقدمات بھی عراق کی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔ ان کہنا تھا کہ پولیس نے فرانسیسی شہریت رکھنے والے 13 داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں عراقی صدر نے توقع ظاہر کی کہ پناہ گزینوں کے بحران کے حل کے لیے علاقائی اور عالمی سطح‌پر بغداد کی مدد کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 'داعش' کے خلاف فتح کوئی معمولی بات نہیں۔ عراق پوری دنیا کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہاہے۔

عراق کے صدر برھم صالح کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق اور شام کے درمیان عسکری تعاون موجود ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ عراق اور شام کی سرحد پر بعض علاقوں میں 'داعش' کے جنگجو بدستورموجود ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں