سعودی عرب کی بنکوں میں زکوٰۃ کی شرح میں اضافے کی تردید

نجی شعبے میں زکوٰۃ کی شرح میں اضافے کا کوئی پلان زیرغور نہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں زکوٰۃ وآمدن اتھارٹی کی طرف سے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی گئی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے بنکوں میں زکوٰۃ کی شرح 10 سے بڑھا کر 20 فی صد کر دی ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق زکوٰۃ کونسل کی طرف سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبے میں زکوٰۃ کی شرح میں اضافے کا کوئی پلان زیر غور نہیں ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ زکوٰۃ کونسل ملک میں اقتصادی شعبے کی معاونت، نجی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے اور ویژن 2030ء کو عملی شکل دینے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

خیال رہے کہ امریکا کی بلومبرگ نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے بنکوں میں موجود رقم میں زکوٰۃ کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں