عرب اتحاد نے حوثیوں کا ڈرون مار گرایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں سرگرم عرب فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے ایران نوازحوثی باغیوں کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ مار گرایا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق دن 12 بج کر 24 منٹ پر 'ابھا' کے علاقے میں حوثیوں کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔ ڈرون طیارے کا ملبہ گرنے سے چار شہری زخمی ہوگئے اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تباہ ہونے والے ڈرون کا ملبہ قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ تباہ ہونے والا ڈرون ایرانی ساختہ ہے جو یمن میں حوثیوں کو جنگی مقاصد کے لیے فراہم کیا گیا تھا۔

ترجمان نے حوثی باغیوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا کہ وہ شہریوں پر ڈرون حملے بند اور گولہ باری بند کریں ورنہ انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا ہوگی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں