حوثیوں نے صنعاء میں 'خواتین' کے عالمی دن کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سےہونے والی سرگرمیوں پر پابندی عاید کر دی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق حوثی ملیشیا کی طرف سے یمن ویمن فیڈریشن کو دارالحکومت صنعاء میں 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریلیاں نکالنے اور سیمینار منعقد کرنے سے روک دیا۔حوثیوں کا کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مردو خواتین کی مخلوط محافل منعقد کی جاتی ہیں جس سے معاشرے میں بے حیائی اور فحاشی کی ترویج کی ترغیب ملتی ہے۔

خیال رہے کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یمن میں ویمن فیڈریشن نے صنعاء کے 'بازار خیری' پارک میں ایک بڑا جلسہ کرنےکا اعلان کیا تھا۔ خواتین کے عالمی دن کی یہ تقریبات سات سے 9 مارچ تک جاری رہنا تھیں مگر حوثیوں نے انہیں وہاں پر کسی قسم کی سرگرمی کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

حوثیوں نے اس طرح‌کی تقریبات کو مردو زن کی مخلوط محافل قرار دےکر اس پر پابندی عاید کی ہے حالانکہ 'بازار خیری' خواتین کی مصنوعات کے لیے مشہور ہے۔ سماجی کارکنوں نے حوثی ملیشیا کی طرف سے پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں