مصرمیں تین سالہ بچے کی سیگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر میں سوشل میڈیا پر ایک 3 سالہ بچے کی سیگریٹ نوشی کی ویڈیو نے عوامی حلقوں میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑا دی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 3 سالہ بچے کی فوٹیج 'ٹک ٹک' گاڑی میں‌بنائی گئی جہاں وہ اپنے والد کے ہمراہ گاڑی میں ہے جب کہ اس کے والد کا ایک ساتھی بھی گاڑی میں موجود ہے۔ بچے کو کم عمری میں سگریٹ دینے پر عوامی حلقوں‌میں سخت غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سماجی کارکنوں اور بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے حلقوں نے اس فوٹیج کی تحقیقات کرنے اور بچے کے والد کے خلاف قانونی کارراوئی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مصرمیں بچوں اور مائوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی قومی کونسل سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سیگریٹ نوشی کرنے والے بچے کے معاملے میں مداخلت کرے اور اس کے والد کو کٹہرےمیں لائے۔ مصر میں سرکاری سطح پر اس فوٹیج پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سوشل میڈیا پر سستی شہرت کے حصول کے لیے اس طرح کی ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں