سعد الحریری کی شاہ سلمان سے ملاقات، لبنان کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے پیر کے روز لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری سے دارلحکومت ریاض کے الیمامہ شاہی محل میں اپنے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ لبنان سمیت خطے کی صورتحال پر بھی دونوں رہنماوں نے تبادلہ خیال کیا۔

لبنانی رہنما سے ملاقات کے موقع پر کابینہ کے وزیر مملکت مساعد بن محمد العیبان، وزیر خارجہ ابراہیم بن عبدالعزیز العساف، شاہی دیوان کے مشیر نزار العلولا، لبنان میں سعودی سفیر ولید بن عبداللہ بخاری اور ریاض میں لبنان کے وزیر فوزی کبارہ بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں