سعودی ولی عہد کی عسیر میں اساسی نوعیت کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عسیر کے علاقے میں صحت، ٹرانسپورٹ اور دیہی سروسز کے دیگر بنیادی منصوبے فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطابق ولی عہد کی طرف سے متعلقہ حکام کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ عسیر کے علاقے میں تعمیرو ترقی اور شہری بہبودکے تمام منصوبے جلد از جلد مکمل کیے جائیں گاکہ شہریوں کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوسکے۔

عسیر کےعلاقے میں بنیادی اہمیت کے حامل منصوبوں کی جلد تکمیل کا مقصد شہریوں کو معیاری طبی سہولیات، شہری ترقی اور فضائی اور زمینی ٹرانسپورٹ کی سہولیات کو بہتربنانا ہے۔

عسیر کے گورنر شہزادہ ترکی بن طلال بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ ولی عہد کی گڈ گورننس اور شہری ترقی کے منصوبوں کی جلد تکمیل کی خواہش کی قابل تحسین ہے۔

عسیر میں زیرتکمیل اساسی نوعیت کے منصوبوں میں1000 سے زاید بستروں پر مشتمل شاہ فیصل اسپتال، مرکزامراض قلب، اعصابی امراض کی روک تھام کا مرکز، عسیر کے چار اہم علاقوں عسیر، الباحۃ، نجران اور جازان میں بچوں کے اسپتال شامل ہیں۔

عسیر اور جازان میں معیاری اور کشادہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے 6 ارب اریال کی رقم مختص کی گئی ہے۔ جدہ اور جازان کےدرمیان کے درمیان مرکزی شاہراہ کے لیے 4 ارب ریال ب کہ مکہ مکرمہ اور جازان کے درمیان بھی سڑک کی تعمیر کا منصوبہ زیرغور ہے۔

عسیرمیں فضائی آمد ورفت کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ ہوائی اڈے میں توسیع کی جا رہی ہے تاکہ سالانہ 25 لاکھ افراد کو عسیر میں آمد و رفت کی فضائی سہولت فراہم کی جاسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں