یمن : الجوف صوبے میں حوثی ملیشیا کی 8 خفیہ جیلوں کا انکشاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے صوبے الجوف میں انسانی حقوق کے بیورو نے حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ باقی ماندہ علاقوں میں باغیوں کے زیر استعمال متعدد جیلوں اور قید خانوں کے بارے میں تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

بیورو نے اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ اس وقت آٹھ جیلیں باغی حوثیوں کے زیر استعمال ہیں۔ یہاں پر نفسیاتی اور جسمانی اذیت رسانی کے بھیانک ترین طریقے اپنائے جاتے ہیں جب کہ ان جیلوں میں بیماریاں بھی پھوٹ پڑی ہیں۔

بیان کے مطابق یہ جیلیں صوبے کے سات ضلعوں میں موجود ہیں۔ حوثی باغیوں نے اسکولوں اور سرکاری عمارتوں کو خفیہ جیلوں میں تبدیل کر دیا ہے جہاں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے افراد کو اغوا کر کے رکھا جاتا ہے۔

بیورو کا کہنا ہے کہ مذکورہ جیلوں کے علاوہ بھی اضافی قید خانے موجود ہیں اور متعلقہ ٹیمیں ابھی تک ان کی تلاش اور تصدیق کے سلسلے میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے بعد میں رپورٹ جاری کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں