.

مصری حکومت کی 8 خواتین وزیروں کا گروپ فوٹو عوامی توجہ کا مرکز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصری حکومت میں شامل 8خواتین وزیروں کا ایک گروپ فوٹو اس وقت عوامی توجہ کا مرکز ہے اور سوشل میڈیا پر اسے غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ ان تمام خواتین وزیروں کو اجتماعی تصویر میں مکمل زیبائش اور حسن وجمال میں دیکھا جا سکتا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر عوامی توجہ کا مرکز بننے والی تصویر میں وزیر پلاننگ ھالۃ السعید،ایمی گریشن و سمندر پارامور کی وزیر نبیلہ مکرم،سرمایہ کاری وعالمی تعاون کی وزیرہ سحر نصر، سماکی یکجہتی کی غادہ والی، وزیر ثقافت ایناس عبدالدائم، وزیرصحت ھالۃ زاید،وزیر ماحولیات یاسمین فواد اور وزیر صحت رانیا المشاط کو دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ گروپ فوٹو مصر کے ایک مقامی جریدے'7 ایام' نے اپنے سرورق پر شائع کی ہے۔ جریدے نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مصری خواتین وزیروں سے خصوصی بات چیت کی جسے جریدے میں شائع کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اس تصویر کو بے حد پسند کیا گیا اور خواتین وزیروں کی مصر کی تعمیرو ترقی میں خدمات کو سراہا گیا ہے۔