حماس نے غزہ میں ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کا سربراہ گرفتار کرلیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطین کے علاقے غزہ میں حکمران جماعت "حماس" نے ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل رافت القدرہ کو ان کے گھر سے اٹھا لیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تحریک فتح کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس نے فتح کے بعض رہ نمائوں کی نقل حرکت پر پابندی عاید کرنے کے بعد انہیں جبری طور پر گھروں میں نظر بند کررکھا ہے۔

ادھر فلسطینی ریڈیو ایںڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن نے حماس کے ہاتھوں غزہ میں ادارے کے سینیر عہدیدار کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ رافت القدرہ کو جنوبی غزہ میں واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ کارپوریشن کی طرف سے جاری بیان میں حماس کو 'مافیا' قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تنظیم تمام سرخ لکیروں کو پامال کر رہی ہے۔

فلسطینی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن اتھارٹی کی طرف سے رافت القدرہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے اور ان کی رہائی کے لیے تمام داخلی اور خارجی ذرائع استعمال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں